تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں تلنگانہ کو الاٹ کردہ آئی پی ایس افسروں کی تعداد میں اضافہ ،دونوں تلگوریاستوں کے مشترکہ حیدرآباد
ہائی کورٹ کی تقسیم ،آندھراپردیش تنظیم نو ایکٹ میں کئے گئے وعدوں پر عمل اور دیگر زیرالتوا مسائل پر بات ہوئی ۔
اس ملاقات کے موقع پران کے ساتھ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ ونود،جیتندر ریڈی،وزیرجگدیش ریڈی اورتلنگانہ کے ڈی جی پی انوراگ شرما بھی موجود تھے۔